It has been decided to have uniform prayer times in major cities of Pakistan.

پاکستان کے بڑے شہروں میں یکساں اوقات اذان و نماز کا فیصلہ کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اوقات اذان اور نماز کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف کی زیرصدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما اور تاجر برادری نے نظام صلوٰۃ پر اتفاق کیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ یکساں اذان اور نماز کا کلینڈر جلد جاری کیا جائے گا، اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا کہ یکساں اذان و جماعت کیلئے قانون سازی پر وزارت مذہبی امور کا کام جاری ہے۔

بھاٹی گیٹ ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر درج مقدمے میں نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ اسلام آباد میں نفاذ کے اثرات چاروں صوبوں تک جائیں گے، یکساں اذان و نماز سے اتحادامت اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملےگا۔

تاجروں کی جانب سے اذان کے بعد دکانیں رضا کارانہ طور پر بند کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کے اوقات سے یکساں نظام کا آغاز کرنے کی تجویز دی گئی